باربر شاپس پر چھاپے، 55 نائی گرفتار ، 37 دکانیں بند
تبوک۔۔۔ تبوک میونسپلٹی نے گزشتہ ماہ کے دوران نائیوں کی متعدد دکانوں کا تفتیشی دورہ کیا۔ تفتیشی ٹیموں کے اہلکاروں نے 280 باربر شاپس کاجائزہ لیا۔ متعدد خلاف ورزیوں پر تادیبی کارروائیاں کی گئیں۔ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ صحت ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر 37 دکانوں کوبند کردیاگیا۔ 192 دکانوں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے جن کی مجموعی رقم ایک لاکھ 15 ہزار ریال تھی۔ 55 ایسے نائیوں کو گرفتار کیاگیا جن کے پاس صحت کارڈ نہیں تھے۔ بعض اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے۔