ریاض ۔۔۔ وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے انکشاف کیا ہے کہ اسمارٹ فون کمپنیوں پر اثر انداز ہوکر ”ابشر“ ایپلی کیشن کو مارکیٹ سے خارج کرنے کیلئے من گھڑت منظم پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ رائے عامہ کو یہ باور کرانے کی کوشش ہورہی ہے کہ ”ابشر“ کے ظاہری اہداف الگ ہیں جبکہ حقیقی اہداف کچھ اور ہیں۔ وزارت داخلہ نے ”ابشر“ کے استعمال کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کو مسترد کردیا۔