خواتین تعلیم کو ہتھیار بنائیں،حمیرا ارشد
نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ آج خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں لیکن انہیں تسلیم کرنے اور ان کی تعریف کرنے کی بجائے کنجوسی سے کام لیا جاتا ہے ۔ایک انٹرویو کے دوران انہوںنے کہا کہ اگر خواتین کو معاشرے میں اپنی اہمیت منوانی ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ۔ تعلیم کے ذریعے خواتین قومی دھارے میں شامل ہو کر با اختیار ہو سکتی ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ بچیوں کی لازمی تعلیم کے لئے عملی اقدامات کرے اور اس کے لئے انہیں دئیے جانے والے وظائف میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے۔