ابو بکر البغدادی گھیرے میں آگیا
بغداد ۔۔۔ عراقی سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی اپنے5 اہم ساتھیوں اور وزراء کے ساتھ عراق اور شام کی سرحد پر گھیرے میں آ گیا ۔ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے شام کے سرحدی شہر دیر الزور میں داعش کے سربراہ اور اس کے ساتھیوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیرے میں لے لیا ۔ عراق کی سرحد کے بالمقابل7 کلومیٹر کے علاقے کا محاصرہ کرلیا ۔عراقی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز امریکی فوج کے اس آپریشن کو مانیٹر کر رہی ہے۔ عراق اور شام کی سرحد سیل کردی گئی تاکہ دہشت گردوں کو مملکت میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ داعش کے سربراہ اور اس کے ساتھیوں کو الباغوز کے مقام پر گھیرے میں لئے جانے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔