سعودی عرب میں ’یوور پاسپورٹ ٹو دی ورلڈ‘ فیسٹول کا آغاز سوڈان کے ثقافتی رنگوں کے ساتھ
جمعرات 10 اپریل 2025 15:54
سعودی عرب کے شہر الخبر میں ’پاسپورٹ ٹو دی ورلڈ‘ کے رنگارنگ فیسٹول کا آغاز ہوگیا جس کی شروعات میں سوڈان کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منطقہ شرقیہ کے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے لیے رنگارنگ فیسٹول ’پاسپورٹ ٹو دی ورلڈ‘ کے شاندار ایونٹس کا آغاز سوڈان کے ثقافتی رنگوں سے کیا گیا ہے۔ جس میں سوڈانی تہذیب اور علاقائی ثقافتی اشیاء کو سٹالز کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔
نامور سوڈانی گلوکارہ انصاف مدنی اور ابوالقاسم وددوبا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہزاروں شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا تفصیل اس ویڈیو میں