Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے کیمرون میں جامع مسجد بنوا دی

مروا۔۔۔ سعودی عرب نے کیمرون کے شہر مروا میں جامع مسجد تعمیر کراکر افتتاح کرا دیا۔ سعودی وزارت اسلامی امور نے جامع مسجد کی تعمیر کے منصوبے کی نگرانی کی۔ افتتاح کے موقع پر مقامی شہریوں نے غیر معمولی پسندیدگی اور مملکت کے تئیں قدرو منزلت کے جذبات کا اظہار کیا۔ مسجد 2700 مربع میٹر کے رقبے میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس میں5ہزار افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔ مسجد میں 400 خواتین کے نماز پڑھنے کی بھی گنجائش ہے۔ 
 

شیئر: