جزوقتی ملازم رکھنے کا اختیار
ریاض ۔۔۔ شہری خدمات کے لائحہ عمل نے سرکاری اداروں کو جزو وقتی ملازم رکھنے کا اختیار دیدیا۔ سرکاری ادارے کل وقتی اور جزوقتی دونوں طرح کے ملازم محدود مدت کیلئے رکھنے کے مجاز بن گئے۔ جزوقتی ملازمت کا مطلب یہ ہے کہ ملازم سرکاری ادارے کے اوقات کار کے دوران مخصوص کام انجام دے گا اور وہ سرکاری ملازمت کیلئے یکسو نہیں ہوگا۔ ایسا ملازم ہفتے کے چند دنوں کےلئے بھی رکھا جاسکتا ہے اور ہر دن کچھ گھنٹوں کےلئے بھی تعینات ہوسکتا ہے۔