Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے ملاقات کیلئے اپوزیشن رہنما مدعو

اسلام آباد ...حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات کے لئے اپوزیشن رہنماوں کو بھی مدعو کر لیا ۔پارلیمانی وفد پیر کو سعودی ولی عہد سے ملاقات کرے گا ۔وفد کی سربراہی چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔ سینیٹ میں اپوزیشن سے پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان، مسلم لیگ ن کے راجہ ظفر الحق اور سینیٹر مشاہد اللہ شامل ہونگے۔ قومی اسمبلی سے کسی اپوزیشن رکن کو وفد میں شامل نہیں کیا گیا۔و اضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ٹوئٹر پربیان میں نے کہا تھا کہ اپوزیشن رہنماوں کو سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیے پر کیا بلائیں؟ مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدموں میں یا جیل میں ہیں یا ضمانتوں پر ہیں اور کچھ مقدموں میں شامل تفتیش ہیں۔ جو کچھ باقی بچ جاتے ہیں وہ اس قد کے ہی نہیں کہ انہیں بلانا نہ بلانا برابر ہے۔

شیئر: