Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا رخ مشرق کی طرف

عبداللہ العلمی ۔ الوطن
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان، ہندوستان ، چین ، ملائیشیا اور انڈونیشیا 5ایشیائی ممالک کے دورے پر نکل گئے۔ امید ہے کہ اس دوران اہم تجارتی معاہدے ہونگے۔پاکستانی سعودی تجارتی مشن دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر غوروخوض کیلئے پے درپے اجلاس کرتا رہا۔ سعودی عرب نے گزشتہ 5برسوں کے دوران پاکستان کو تیل کے ماسوا 17ارب ریال کا سامان برآمد کیا۔ غذائی اشیاءکی برآمدات 191ملین ریال سے زیادہ تک پہنچ گئیں۔ تعمیراتی سامان 365ملین ریال سے زیادہ کا برآمد کیا۔ توقع ہے کہ ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ملک تجدد پذیر توانائی، بجلی اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے کرینگے۔ 
سعودی عرب اور ہندوستان سیاسی، سلامتی ، اقتصادی ، سرمایہ کاری ، توانائی اور تکنیکی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے افق وسیع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ سعودی آرامکو نے مغربی ہندوستان میں 44ارب ڈالر کی لاگت سے ہندوستانی گروپ کیساتھ مل کر آئل ریفائنری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آرامکو نے انڈین آئل کارپوریشن، بھارت پیٹرولیم اور ہندوستان پیٹرولیم کیساتھ پیٹروکیمکل کمپلیکس قائم کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ یہ کمپلیکس یومیہ 1.2ملین بیرل خام تیل تیار کریگا۔ علاوہ ازیں دونوں دوست ملک سافٹ بینک، وژن فنڈ اور سعودی کمپنیو ںکے توسط سے شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرینگے۔
سعودی عرب چین کو پیٹرول برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔2005ءمیں سعودی عرب اور چین کے درمیان تجارت میں 59فیصد تک کا اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں سابک ، چین کو سالانہ 2ارب ریال لاگت کا پیٹرو کیمیکل برآمد کررہی ہے۔ سعودی آرامکو چین کے جنوب مشرقی علاقے فوجیان میںپیٹرو کیمیکل پلانٹ قائم کرنے کیلئے 3ارب ڈالر کا سرمایہ لگا چکی ہے۔ یہ 8ملین ٹن سعودی خام تیل ٹھیک کریگا۔ امید یہ ہے کہ سعودی آرامکو چینڈونگ میں چینڈاوا پورٹ کے نظم و نسق کی بابت چین کے تجربے سے استفادہ کریگی۔ یہ پہلی بندرگاہ ہے جو پوری دنیا میں G5کمیونیکیشن نیٹ ورک ٹیکنالوجی سے چل رہی ہے۔ 
18اپریل 2011 ءکو سعودی عرب اور ملائیشیا نے دہشتگردی کے انسداد اور مجرمانہ گروپوں کی مزاحمت کی غرض سے سیکیورٹی اورسراغرسانی کا معاہدہ کیا تھا۔ اس کے بموجب دونوں ملک دہشتگردی کے بین الاقوامی جرائم کے انسداد میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔ دہشتگردی کی فنڈنگ ، منظم جرائم، نشہ آور اشیاءکے جرائم، جعلسازی ، جعلی کرنسی بنانے، اسلحہ کی اسمگلنگ ، اقتصادی جرائم ، منی لانڈرنگ اور اطلاعاتی جرائم کے سدباب میں بھی ایک دوسرے کا دست و بازو ہونگے۔ معاہدے میں فریقین کے درمیان جدوجہد میں یکجہتی پیدا کرنے نیز سیکیورٹی انفارمیشن کے تبادلے اور سیکیورٹی ٹریننگ میں تعاون اور تجربات کے تبادلے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
2017ءکے دوران سعودی عرب اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی حجم 8.5ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ سعودی عرب تیل اور گیس کی برآمد میں سرفہرست رہا جبکہ انڈونیشیا ، لکڑیوں،ملبوسات، کھجور کے تیل ، ٹائر اور کاغذ کی برآمد میں سعودی عرب پر بھاری رہا۔سعودی آرامکو اور انڈونیشیا کی پیٹامینا کمپنی کے درمیان انڈونیشی آئل ریفائنری میں توسیع کا معاہدہ طے پایا۔ اس کی لاگت 6ارب ڈالر مقرر کی گئی۔ دونوں ملکوںنے تجارت و ہوابازی کے حوالے سے تعاون کی 11مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ سائنس و صحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور جرائم کے انسداد کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشت طے کئے۔ 
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی دورے کا مقصد مملکت ا ور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: