Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلوامہ حملہ:بہار کی ڈی ایم عنایت خان نے بیٹیوں کوگودلیا

پٹنہ۔۔۔بہار کی ضلع مجسٹریٹ( ڈی ایم) عنایت خان نے پلوامہ حملے میں ہلاک ہونیوالے ریاست کے سی آر پی ایف کے 2اہلکاروں کی بیٹیوں کو گود لینے اور 2دن کی تنخواہ لواحقین کوعطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔بہار کیڈر کی آئی اے ایس افسر عنایت خان نے اعلان کیا کہ وہ رتن کمار ٹھاکر اور سنجے کمار سنہا کی بیٹیوں کو گود لیں گی۔انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم سمیت دیگر اخراجات کی ذمہ داری لی۔عنایت خان نے بتایا کہ شیخ پور ہ  میں متاثرین کی امداد کیلئے بینک اکاؤنٹ کھولا گیااور ڈی ایم آفس میں ایک منٹ کی خاموش اختیار کرکے سی آر پی ایف کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -بیٹی اغوا کرنے کے الزام میں بی جے پی رہنماسمیت 3گرفتار

شیئر: