Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عوام خوش قسمت، محمد بن سلمان جیسا ولی عہد ملا،سنجرانی

  اسلام آباد... سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔وفد میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، سینیٹر مشاہداللہ خان ، سینیٹر محمد اعظم خان سواتی اور سینیٹر اورنگ زیب خان اورکزئی شامل تھے۔ اس موقع پر محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سعودی عرب کا وژن 2030 امن، معاشی ترقی اور خوشحالی کا وژن ہے۔ ولی عہد کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاری سعودی سرمایہ کاری بین الاقوامی برادری کے پاکستان پر بھر پور اعتماد کی عکاس ہے۔اس سرمایہ کاری سے باہمی تعاون اور شراکت داری کےساتھ علاقائی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں خادم الحرمین الشریفین کی طرح کی قیادت اور شہزادہ محمد بن سلمان جیسا ولی عہد ملا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ 

شیئر: