سنجے کپور کی بیٹی ہدایتکارہ
آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بھتیجی اور اداکار سنجے کپور کی بیٹی نے بھی بالی وڈ میں قدم رکھ دیاہے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلموں کی ہدایتکاری کریں گی۔اس سے قبل شنایا سنجے لیلا بھنسانی کی فلم”سانوریا“ کی ہدایتکاری میں معاونت کرچکی ہیں۔