ریاض۔۔۔ وزارت ماحولیات و پانی و زارعت نے فاضل زرعی عملے کی خدمات دیگر اداروں کو عاریتاً فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ” اجیر“ پروگرام کے تحت زرعی عملے کی خدمات دیگر اداروں کو مشروط طریقے سے عاریتاً فراہم ہونگی۔ کھیتی باڑی کے موسم میں کاشتکاروں کو عارضی عملے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت زرعی ادارے ایک دوسرے کو اپنے کارکن عاریتاً دے سکیں گے۔ اس کیلئے اجیر ویب سائٹ پر جاکر کارروائی کرنا ہوگی۔ اس کی بدولت زرعی لاگت کم ہوگی۔ زراعت کا معیار بلند ہوگا۔ غذائی اشیاءمیں خود کفالت کی راہ ہموار ہوگی۔ مختلف قسم کی خدمات کا معیار بہتر ہوگا۔