Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بل ادا کرنے والوں کو رعایت دینے کی خبر درست نہیں، بجلی کمپنی

جدہ: سعودی بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ وقت مقررہ پر بل ادا کرنے والے صارفین کو ایک ماہ مفت بجلی اور دیگر رعایات دینے کی خبر درست نہیں۔ وسائل اطلاعات میں اس حوالے سے غلط خبریں شائع ہورہی ہیں۔ وسائل اطلاعات کو چاہئے کہ کمپنی کے حوالے سے خبریں مستند ذرائع سے حاصل کیا کریں۔ بجلی کمپنی نے وضاحتی اعلامیہ میں مزید کہا ہے کہ ہمارے ماہرین نئے منصوبوں یا رعایتی پیکیج کے حوالے سے ہر پہلو سے غور کرتے ہیں اور جب کسی منطقی نتیجے پر پہنچتے تو کمپنی انتظامیہ اس کا مستند ذرائع سے اعلان کرتی ہے۔ بجلی کمپنی اپنے صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ صارفین کو ہر قسم کی سہولت دینے کے لئے ماہرین کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

شیئر: