Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمین کی درجہ بندی میں یکسانیت

ریاض۔۔۔ سعودی مجلس شوریٰ نے وزارت شہری خدمات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور درجہ بندی میں یکسانیت پیدا کرے۔ انسداد ناخواندگی اور متبادل ملازماﺅں کی مد پر کام کرنے والے اساتذہ اور استانیوں کی مدت ملازمت کا شمار اسی بنیاد پر کیا جائے۔ وزارت نے کہا کہ تمام سرکاری وزارتوں ، اداروں اور محکموں کے کارکنان کی تنخواہوں کے گریڈ یکساں کئے جائیں۔ اس سلسلے میں ایوان شاہی کی ہدایت پر عملدرآمد کیا جائے۔ 

شیئر: