Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سپر لیگ 4کا دوسرا مرحلہ شارجہ میں شروع ہوگا

 
شارجہ:پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیمیں شارجہ پہنچ گئی ہیں ، پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ شارجہ میں 20فروری سے شروع ہوگا ۔ دوسرے مرحلے کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔موجودہ صورتحال میں 2 میچ جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز نے بھی 2، 2 میچز کھیلے ہیں اور ایک، ایک میچ جیتاہے۔ تینوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔ مزید برآں اسلام آباد یونائیٹڈاور لاہور قلندرزکی ٹیموں نے 3،3 میچ کھیلے ہیں اور ایک، ایک میچ میں فتح حاصل کر کے ان کے بھی 2،2 پوائنٹس ہیں ۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: