Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مایا علی کو برانڈ ایمبیسڈر برقرار رکھنے کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چوتھے ایڈیشن کیلئے پاکستانی اداکارہ مایا علی کو اپنی ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں بھی یہی ادارکارہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی برانڈ ایمبیسڈر تھیں اس مرتبہ بھی انہیں برقرار رکھا گیا ہے۔اس بات کا اعلان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کیا ہے۔ خوبرو اداکارہ مایا علی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دوسری بار جوش و جذبہ کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے۔جس پر مایا علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام تر مصروفیات ترک کرکے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز میں شرکت کرینگی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: