ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں، شیخ رشید
لاہور... وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے ہند کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں۔ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے۔پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اور ہند کو واضح کردیا کہ امن سے بات کرو گے تو امن سے بات ہوگی۔ جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہوگی۔ پاکستان دہشت گردی کےخلاف ہے۔ آج ہندکے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلمانوں کاوہ قلعہ ہے جسے دنیا کے مسلمان دیکھتے ہیں۔امن ہو یا جنگ 20 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔