Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں 2منزلہ فلائی اوور کی تعمیر

نئی دہلی۔۔۔دہلی کے آشرم چوک سے وزیر آباد میں واقع سِگنیچر پل کی طرف جانے والے لوگوں کو مجنوں کا ٹیلا اور میٹکاف ہاؤس کے قریب ٹریفک اژدہام سے جلد نجات مل جائیگی۔ ان دونوں مقامات پر ٹریفک جام کے مسائل حل کرنے کیلئے محکمہ پبلک ورکس (پی ڈبلیو ڈی) نے تائیوان کی طرح ڈبل ڈیکر فلائی اوور بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔سگنیچر برج سے لیکر میٹکاف ہاؤس تک تقریباً ایک کلو میٹر طویل 6رویہ فلائی اوور تعمیر کیا جائیگا جس میں 250میٹر طویل2منزلہ پل بھی شامل ہوگا۔یہ منصوبہ320کروڑ کی لاگت سے2سال میں مکمل کیا جائیگا۔پی ڈبلیو ڈی کے سینیئر افسر کے مطابق مجنوں کے ٹیلے اور میٹکاف ہاؤس کے قریب پاس آؤٹر رنگ روڈ پر ان 2مقامات پر ٹریفک سگنل ہیں جس سے وزیر آباد سے آشرم کی طرف جانے والوں کو زبردست ٹریفک اژدہام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی عرب اور ہند کے تعلقات کا نیا باب رقم

شیئر: