ہندوستان میں سعودی کمپنیوں کےلئے دروازے کھل گئے
نئی دہلی۔۔۔ سعودی انڈین بزنس کونسل کے چیئرمین کامل المنجد نے کہا ہے کہ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ہند سے سعودی کمپنیوں کیلئے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے۔ یہ دورہ تاریخی تعلقات کو نئی منزلوں سے آشنا کرنے اور مشترکہ تعاون کا سلسلہ آگے بڑھانے کیلئے ہورہا ہے۔ المنجد نے کہا کہ ہند وستان اور سعودی عرب میں دو طرفہ تعلقات ، سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں بڑھ رہے ہیں۔ ولی عہد کا دورہ مثبت علامت ہے۔ اس سے ہندوستان میں سعودی کمپنیوں کےلئے مواقع مہیا ہونگے۔ سعودی کمپنیاں وہاں کئی شعبوں میں سرمایہ لگائیں گی۔ ہندوستان سعودی سرمایہ کاروں کو تمام مطلوبہ سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔