Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہرو نے شاہ عبدالعزیز کے بارے میں کیا کہا

ریاض ۔۔۔ سعودی دفتر خارجہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ہند کے موقع پر اپنی ویب سائٹ پر ہند ، سعودی تعلقات کے حوالے سے متعدد کہانیاں جاری کی ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہناہے کہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے بارے میں تحریر کیا تھا کہ ”انہوں نے اپنی ساری کاوشیں عصری بنیادوں پر وطن کی تعمیر کیلئے وقف کردیں۔ شاہ عبدالعزیز نے ثابت کردیاکہ وہ دور اندیش سیاستدان ہیں۔انہوں نے سب سے پہلا کامیاب کارنامہ اندرون ملک امن و سلامتی بحال کرنے کی صور ت میں کیا“۔ ولی عہد کے دورہ ہند کے موقع پر ہندوستانی وزارت اطلاعات سمیت متعدد سرکاری ادارے اسی قسم کے ٹویٹ جاری کررہے ہیں۔
 

شیئر: