Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے انل امبانی کو قصوروار قراردیدیا،453 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

نئی دہلی۔۔۔ سپریم کورٹ نے ایرکسن کیس میں انل امبانی اور ریلائنس کمیونیکیشن کے2 ڈائریکٹرزکو حکم عدولی کا قصوروار قرار دیدیا۔ امبانی کے علاوہ ریلائنس ٹیلی کام کے چیئرمین ستیش سیٹھ اور ریلائنس انفراٹیل کی چیئرپرسن چھایا ویرانی کو حکم عدولی کا قصوروار پایا گیا۔ عدالت نے 4 ہفتے کے اندر ایرکسن کو 453 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔ ایسا نہ کر نے کی صورت میں3ماہ جیل کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے تینوں پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ ایک ماہ کے اندر جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر عدالت 30 دن کے لیے جیل بھیج دے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -راجستھان: بے قابو ٹرک نے باراتیوں کو کچل دیا،13ہلاک،35زخمی

شیئر: