میگھن کے ہاں اپریل میں ولادت متوقع
لندن۔۔۔ برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو ڈچز آف سسیکس میگھن مارگل کے ہاں رواں برس اپریل میں بچے کی پیدائش ہوگی۔ شادی کے بعد میگھن مارکل اپنے آبائی ملک امریکہ گئی ہیں۔ میگھن 5روزہ دورے پر نیویارک پہنچیں جہاں انہوں نے گود بھرائی کی رسم میں شرکت کی۔ اگرچہ میگھن مارکل کے بچے کی گود بھرائی کی رسم کے حوالے سے شاہی خاندان کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔ تقریب میں قریبی دوستوں نے شرکت کی۔تقریب کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔ میگھن مارکل تقریب اور کچھ دوستوں کیساتھ وقت گزارنے کے بعد اپنے شوہر ہیری کےساتھ افریقی دورے پر جائیں گی۔