میری برطرفی کا مطالبہ غداری کے مترادف ہے ، ٹرمپ
واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک عدالتی عہدیدار کے مطابق آئین کا استعمال کر کے عہدہ صدارت سے ہٹانے کی کوششیں دراصل غیر قانونی اور غداری کے برابر ہوں گی۔ ایف بی آئی کے موجودہ ڈائریکٹر اینڈریو میک کیب کے مطابق 2017 ءمیں ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کرنے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل روڈ روزینٹین نے صدر کو ہٹانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کہا کہ لگتا ہے کہ میک کیب اور روزینٹین کوئی انتہائی غیر قانونی کام کررہے تھے اور پکڑے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مکمل طور پر غیر قانونی اور غدارانہ انشورنس پالیسی تھی۔واضح رہے کہ امریکی صدر اکثر اپنی انتخابی مہم کی روس کے ساتھ تعلقات پر متعدد مرتبہ ایف بی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی تحقیقات کو وچ کرافٹ قرار دے چکے ہیں۔ انشورنس پالیسی سے امریکی صدر کی مراد ایک اعلی تفتیشی افسر کی جانب سے اگست 2016 میں اپنی دوست کو بھیجا گیا مشکوک پیغام تھا جسے وہ عموما اپنے خلاف ہونے والی سازشیں ڈیپ اسٹیٹ کے ثبوت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔