ڈنمارک میں ترک سفارتخانے پر حملہ، 4شامی باشندوں کو سزا
جمعرات 21 فروری 2019 3:00
کوپن ہیگن ...ڈنمارک کی ایک عدالت نے کوپن ہیگن میں قائم ترک سفارت خانے پر پٹرول بم پھینکنے کے الزام میں شام سے تعلق رکھنے والے 4 شہریوں کو قید اور ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔چاروں شامی باشندوں کی جانب سے منصوبے اور حملے کا مقصد بھاری نقصان پہنچانا تھا۔ چاروں مجرموں نے اپنے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کی اپیلیں دائر کی ہیں۔ چار میں سے تین شامی باشندوں کو ایک سال 9 ماہ قید جبکہ تفتیش کاروں سے تعاون پر ایک باشندے کو 18 ماہ قید کی سزا ہوئی۔چاروں شامی 12سال تک ڈنمارک میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ عدالت میں سزا سنائے جانے کے وقت وہاں موجو لوگ آبدیدہ ہوگئے ۔سزا جانے والے افراد شامی کرد ہیں۔واضح رہے کہ مارچ 2018میں ترک سفارتخانے پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا تھا ۔