3کلو بیف کا پتہ لگ سکتا ہے لیکن 350کلو آرڈی ایکس کا نہیں؟ ہارون یوسف
نئی دہلی۔۔۔پلوامہ حملے کے بعد کانگریس پارٹی نے پریس کانفرنس میں مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے متعدد سوالات کئے جن کے جواب بی جے پی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے دیئے۔اسی دوران دہلی کانگریس صدر کے معاون ہارون یوسف کے بیان سے سیاست کا ماحول گرم ہوگا۔ہارون نے پلوامہ حملے کے دوران 350کلو آر ڈی ایکس کا سراغ نہ لگانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 3کلو بیف (گائے کے گوشت) کا سراغ لگایا جاسکتا ہے لیکن 350کلو آرڈی ایس کا سراغ کیوں نہیں لگ سکا؟۔ ہارون یوسف کے اس بیان کو روی شنکر پرساد نے غیر ذمہ دارانہ بتاتے ہوئے مذمت کی۔