Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانچی: پرواز سے قبل طیارے میں آتشزدگی، مسافربال بال بچ گئے

رانچی۔۔۔ برسا منڈا ایئر پورٹ رانچی سے دہلی جانیوالے وستارا ایئر لائنز کے طیارے کے انجن میں عین پرواز کے وقت آگ لگ گئی۔ پائلٹ نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجن بند کرکے طیارہ رن وے پر روک دیا۔اس میں سوار153مسافروں کو ہنگامی بنیادوں پر باہر نکال لیا گیا۔طیارے کی جانچ کے بعد اسے پرواز سے روک دیا گیااور دہلی جانے والے مسافروں نے متبادل سہولت مہیا نہ کرائے جانے پر ہنگامہ برپا کردیا۔ فائر بریگیڈ اور سیکیورٹی فورس کو الرٹ کردیا گیا۔ایئرلائنز کے اہلکاروں نے مسافروں کو واقعہ کی بابت آگاہ کیا۔ افسران کے مطابق دہلی سے دوسرا طیارہ رانچی آئیگا۔اس کے ذریعے تمام مسافروں کو دہلی روانہ کیا جائیگا۔فلائٹ انجینیئرز طیارے کے بعض پرزے تبدیل کرکے طیارے کی خرابی دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -شاٹ سرکٹ سے ایک ہی خاندان کے 4افراد زندہ جل گئے

شیئر: