Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی زبان سعودی نصاب میں شامل کرنیکا فیصلہ

بیجنگ ۔۔۔ ولی عہد نے سعودی عر ب اور چین کے نائب صدر نے چین کی جانب سے اجلاس کی صدار ت کی۔ اس موقع پر طے کیا گیا کہ چینی زبان سعودی اسکولوں اور جامعات میں ہر مرحلے میں ایک مضمون کے طورپر شامل کی جائیگی۔ اسکی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور دوستی کے رشتے مضبوط ہونگے۔ ہر سطح پر اسٹراٹیجک شراکت گہری ہوگی۔ دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں ، جہازرانی ،توانائی ، تجارت ، اسپتالوں کی تعمیر، زلزلے سے متاثرہ مکانات کی تعمیر نو، تجدد پذیر توانائی، دہشتگردی کے انسداد ، کاپی رائٹ، پیٹرو کیمیکل پروجیکٹ اور آئل ریفائنری کی بابت معاہدے کئے اور یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ چینی صدر نے ولی عہد کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔ اس سے قبل ولی عہد نے جمعہ کو چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے بیجنگ کے بڑے عوامی ہال میں ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب اور چین کے تعلقات اور دونوں دوست ملکوں کے رشتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے چین میں قومی توانائی ادارے کے ساتھ تجدد پذیر توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ ولیعہد محمد بن سلمان کے دورہ چین کے موقع پر مفاہمتی یادداشت کی کارروائی عمل میں آئی۔اس کے بموجب آئندہ 10برس کے دوران چین سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی اور بجلی کی تیاری اور صنعت کو فروغ دینے میں تعاون کریگا۔
 

شیئر: