Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور میں 21 افراد سوائن فلو کا شکار

لکھنؤ۔۔۔صنعتی شہر کانپور سے موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ 36دنوں میں21 افراد سوائن فلو جیسی خطرناک بیماری میں مبتلاہوچکے ہیں۔ جن میں سے د وافراد کی اس لئے موت ہوگئی کیوں کہ شہرکے سب سے بڑے اسپتال ہیلٹ میں آکسیجن ختم ہوچکی تھی۔ اسپتال کے ایک ترجمان نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ کانپور کے سرکاری اسپتالوں میں اس وقت آکسیجن کی شدید قلت ہے اورسوائن فلو کے مریضوں کو اس کی سخت ضرورت ۔اس لئے سوائن فلو کے مریضوںکے علاج میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔ 
 

شیئر: