وزیر اعلیٰ یوگی، مودی کے نقش قدم پر
لکھنؤ۔۔۔ وزیراعلیٰ یوگی نے وزیراعظم مودی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ’من کی بات کی شروعات کردی‘ انہوں نے اس کا پروپگنڈہ گزشتہ کئی دنوں سے زور شور سے کرارکھاتھا۔ لیکن جب من کی بات کا وقت آیاتو رام پرساد آڈیٹوریم واقع انجینئرنگ کالج میں پہنچے توکافی تاخیر ہوچکی تھی۔ اپنے اس تاخیر پر انہوں نے حاضرین سے معافی مانگی اورپھر جب من کی بات شروع کی تو اس میں صرف بی جے پی کی تعریفیں اور اپنی حکومت کی کارگزاریوں کا ہی ذکر کرتے رہے۔