36 برس بعدایک بار پھر”جانے بھی دو یارو“
بالی وڈ کی ماضی کی مقبول فلم” جانے بھی دویارو“کی سیکوئل فلم بنائے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔36 برس قبل ریلیز ہونےوالی بالی وڈ فلم کے سیکوئل میں ایک بار پھر نصیر الدین شاہ اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔فلم کے ہدایتکار کندن کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ تیار کرلیاگیاہے۔ شوٹنگ کی شروعات جلد ہوگی۔ فلم میں نصیرالدین شاہ نے روی بسوانی کےساتھ فوٹوگرافر کا کردا ر اداکیاتھا۔یہ فلم 1983 میں ریلیز ہوئی تھی۔