مکہ مکرمہ۔۔۔ وزیر اسلامی امور ، دعوت وارشادشیخ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ نے یلملم اور جحفہ میقات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران معتمرین کو پیش کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر نے تمام مواقیت میں ٹھیلوں پر فروخت ہونے والی دینی کتب کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر آل الشیخ نے دورے کا آغاز مکہ مکرمہ کے جنوب میں 120کلو میردور یلملم میقات سے کیا جہاں میقات میں واقع مسجد ، غسل خانہ اور وضو خانے کے علاوہ رہنمائی دفاتر کا معائنہ کیا اور بہتری کے لئے تجاویز دیں۔ بعد ازاں وہ الجحفہ میقات روانہ ہوگئے جو مکہ مکرمہ سے 183کلو میٹر دور اور رابغ کے قریب ہے۔ وہاں بھی زائرین سے ملاقات کی اور مسائل سنے۔ زائرین کی خدمت پر مامور اہلکاروں کو معیار بہتر بنانے اور مسائل کے حل کی ہدایت کی۔