Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سرکاری دورے پر مصر روانہ، ولی عہد نائب الملک مقرر

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سرکاری دورے پر مصر روانہ ہوگئے۔ ان کی غیر موجودگی میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نائب الملک کے طور پر ریاست کے معاملات چلائیں گے۔ ایوان شاہی کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کہا گیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز مصر میں منعقد عرب یورپی کانفرنس میں شرکت کے لئے شرم الشیخ روانہ ہوگئے۔ وہ مصری صدر عبد الفتاح السیسی کی دعوت پر مصر گئے ہیں۔ خادم حرمین شریفین نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نائب الملک کے طور پر ریاست کے معاملات چلائیں گے۔ دریں اثناء آج ہفتہ دوپہر کے بعد شاہ سلمان ریاض سے مصر روانہ ہوگئے۔ کنگ خالد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں الوداع کیا۔ اس موقع پر شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ حکومتی عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 

شیئر: