Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری ، سعودی بزنس کونسل کے اجلاس

قاہرہ ۔۔۔ قاہرہ میں اتوار کو سعودی مصری بزنس کونسل فورم کے اجلاس شروع ہوگئے۔ مصر کی طرف سے کونسل کے سربراہ عبدالحمید ابو موسیٰ اور سعودی عرب کی جانب سے بزنس کونسل کے نائب سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن محفوظ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ دونوں ملکوں کی بڑی کمپنیوں کے سربراہ اور منتخب سرمایہ کار شریک ہیں۔ مصری ایوانہائے صنعت و تجارت یونین کے سربراہ احمد الوکیل نے کہا کہ سعودی عرب ، مصر میں سب سے بڑا عرب سرمایہ کار ہے۔5ہزار سے زیادہ منصوبے مصر میں شروع کئے ہوئے ہے۔ دوسری جانب مصر سعودی عرب میں 1300منصوبے قائم کئے ہوئے ہے۔ ان پر ڈھائی ارب ڈالر سے زیادہ کا سرمایہ لگائے ہوئے ہے۔ ان میں ایک ہزار منصوبے ایسے ہیں جو100 فیصد مصری ہیں۔
 

شیئر: