Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کہہ دیں وزارت چھوڑ دونگا،فواد چوہدری

 
جہلم... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔ افواہیں بے بنیاد ہیں۔جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میرے ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے اختلافات ہیں۔ میرے تحفظات ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سے کل ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم جو حکم دیں گے وہی کروں گا۔وزیر اعظم سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے۔اس سوال پر کہ کہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آپ کا استعفیٰ وزیراعظم آفس کو موصول ہو چکا۔فواد چوہدری نے کہا کہ نعیم الحق کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا۔ ابھی تک میں نے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ نہیں بھجوایا۔ انہوں نے کہاکہ کل سے میرا رابطہ نہیں ہوسکا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم راجن پور میں تھے اور اب میں بھائی کی شادی میں مصروف ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیم بنانا وزیر اعظم کا اختیار ہوتا ہے وہ جسے بہتر سمجھیں گے ٹیم میں رکھیں گے۔ وزیر اعظم فون اٹھا کر کہہ دیں میں وزارت چھوڑ دوں گا۔مجھے وزارت جھنڈا لگانے کے لئے نہیں دی گئی۔

شیئر: