Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینزویلا میں 2ہلاک، درجنوں زخمی

کراکس ۔۔۔  وینزویلا اور برازیل کے درمیان سرحدپر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی سامان کی آمد کے موقع پر اتوار کو جھڑپوں کے دوران ایک14سالہ بچے سمیت2افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔امداد سے لدے ایک ٹرک کو نذرآتش کردیاگیا ۔صدرنکولس مدورو نے کولمبیا کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سفارتکاروں کو24گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے ۔ صدر نکولس مدورو کی حکومت کی ناقد حقوق گروپ کے کارکن اولنار اورئز نے بتا یا کہ وینزویلا اور برازیل کی درمیان سرحدپر جہاں وینزویلا کی فوج نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر فراہم کی جانے والی امداد کی ناکہ بندی کر رکھی ہے،دوسری جانب صدرنکولس مدورو نے اعلان کیا ہے کہ وہ وینزویلا کے پڑوسی ملک کولمبیا سے سفارتی تعلقات توڑ رہے ہیں،جس نے ان کے حریف جوان گویڈو کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیادپر ملک میں لانے کی کوششوں میں تعاون کیا ہے ۔
 

شیئر: