Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی نے کسانوں کو ووٹ کے لئے رقم جاری کی، چدمبرم

نئی دہلی- - - - کانگریس کے سینئررہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے وزیراعظم نریندر مودی کی اترپردیش کے کسانوں کے لئے’ ’’پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم‘‘ کو ووٹ کے لئے کسانوں کو رشوت دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔چدمبرم نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ  ووٹ کے لئے نقدی کا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے ووٹ کے لئے سرکاری طورپر ہر کسان خاندان کو 2000روپےدیئے۔ یہ رقم کاشتکاروں او ر2 ایکڑزمین رکھنے والے کسانوں کو دی جائیگی۔واضح ہو کہ مودی نے اتوار کو اترپردیش میں گورکھپور کے ایف سی آئی کیمپس میں’ ’پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا‘ ‘کی شروعات کی اور اس کےتحت کسانوں کو پورے سال میں ملنے والے 6 ہزار روپے میں سے2 ہزار روپے کی پہلی قسط جاری کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -راہول گاندھی نے امیٹھی کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا، اسمرتی

شیئر: