گھریلو تشدد پر سعودی خاتون نے آسٹریلوی حکام کا سہارا لے لیا
ریاض۔۔۔ آسٹریلیا میں اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے والی سعودی خاتون نے گھریلو تشدد کے بعد مقامی حکام سے مدد طلب کرلی۔ عدالت نے خاوند کو اس کے قریب نہ جانے کا حکم جاری کردیا۔ سعودی صحافی " اصیل الجعید " نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی خاوند نے نہ صرف یہ کہ اپنی اہلیہ پر تشد د کیا بلکہ اس سے اپنی بچی چھیننے کی دھمکی بھی دی تھی۔ دونوں میں اختلافات بھڑک گئے تھے۔ سعودی خاتون دلبرداشتہ ہوکر تعلیم ترک کرنے تک سوچنے لگی تھیں۔ سعودی صحافی نے توجہ دلائی کہ ہمارے سفارتخانوں کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ گھریلو تشدد کے مسائل حل کرنے کی فکر کرنی چاہئے۔ ایسا نہ کرنے پر ہی خواتین غیر ملکی ریاستی اداروں سے مدد طلب کرنے پر مجبور ہو رہی ہیں۔