Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی دن کے موقع پر امیر کویت کو سعودی قیادت کی مبارکباد

ریاض۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کویت کے قومی دن کے موقع پر امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد پیش کردی۔ انہوں نے امیر کویت کیلئے خیر سگالی اور کویت کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان موجود منفرد تعلقات کو مزید آگے لیجانے کی آرزو ظاہر کی۔ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی امیر کویت کو قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ کویت آج پیر 25 فروری کو اپنی خودمختاری کا 58 واں اور آزادی کا 28 واں دن منائے گا۔ کویت نے خودمختاری کے بعد سے لے کر تاحال ترقی کی مختلف منازل طے کیں۔ کویت ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کیلئے کوشاں ہے۔ 
 

شیئر: