عسفان میں فحص الدوری کے نئے اسٹیشن کا ٹھیکہ
جدہ۔۔۔۔ عسفان میں فحص دوری کا نیا اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔ النزہہ محلے میں موجود فحص دوری کے اسٹیشن کی جگہ لے گا۔ اس کے ڈیزائن ، تعمیر اور اسے چلانے کا ٹھیکہ اتوار کو دے دیاگیا۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ یہ 15 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم ہوگا۔ اس کی 5لائنیں ہونگی۔ 18 ماہ کے اندر تیار ہوجائے گا۔ یہ جدہ کے شمال مشرق میں عسفان صنعتی علاقے میں گاڑیوں کی مرمت کیلئے قائم اسمارٹ سٹی کا حصہ بنے گا۔ النزہہ میں فحص الدوری کا اسٹیشن جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قریب ہونے کیوجہ سے 2برس قبل بند کردیاگیا تھا۔