اجزا:
دہی ایک پاؤ
کھیرے دو عدد باریک کٹے
باریک کٹی ہری مرچ دو عدد
دُودھ آدھا کپ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پودینے کی پتیاں دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک برتن میں دہی، دُودھ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب اس میں کھیرے شامل کرکے مکس کریں
پھر اس میں پودینے کی پتیاں اور ہری مرچ ڈال کر مکس کرلیں۔
کھیرے کا رائتہ تیار ہے۔