Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز الدین کی اہلیہ گائے پر فلم بنائیں گی

بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نئی فلم میں سینما پر آنے کیلئے تیار ہیں ایسے میں ان کی اہلیہ نے فلم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز کی اہلیہ عالیہ صدیقی منفرد عنوان پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وہ گائے پر فلم بنائیں گی۔ گائے ہندوﺅں کے دھرم میں انتہائی” مقدس“ مانی جاتی ہے۔ ان کی فلم کا مرکزی کردار بھی گائے ہوگی۔
 
 

شیئر: