مودی پر فلم میں بومن ایرانی بھی کاسٹ
ان دنوں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کی تیاریاں جاری ہیں ایسے میں مشہور اداکار بومن ایرانی بھی فلم میں اہم کردار کیلئے کاسٹ کرلئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بومن ایرانی فلم میں ایک معروف صنعتکار کے کردار میں نظرآئیں گے۔ ویویک اوبرائے فلم میں مودی کا مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔