آگرہ : گیزر سےگیس کا اخراج ، ماں اوربیٹیاں ہلاک
آ گرہ - - - - اتر پردیش میں ضلع آگرہ کے شاہ گنج علاقے میں ساڑیوں کے تاجر روہت دھوپر کی اہلیہ ریتو دھوپر ، بیٹیاں سچیکا اور کائرا غسل خانہ میں نصب گیزرسے گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئیں ۔پولیس ذرائع نےبتا یا کہ شاہ گنج کے پانڈو نگر میں واقع مکان کے باتھ روم میں لگے ہوئے گیزرسےگیس نکل کر پورے گھر میں پھیل گئی تھی جس سے وہاں موجود تاجر کی اہلیہ اور2بچیوں کی موت ہوگئی ۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں اورواقعہ کی رپورٹ درج کے تحقیقات شروع کردیں۔