بیجنگ... چینی فضائی کمپنی کا پائلٹ دوران پرواز کاک پٹ میں نیند کے مزے لیتا رہا ۔ وڈیو سامنے آنے پر چینی فضائی کمپنی نے پائلٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔اس کے ساتھ اس کی تصاویر بنانے والے معاون ہواباز کو بھی سزا دی گئی ۔ وائرل فوٹیج میں بوئنگ 747 کے کیبن میں موجود پائلٹ کو دوران پرواز سوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کا معاون اس کی تصاویر اتارنے میں مصروف ہے۔چینی پائلٹ کی شناخت ونگ جیاتشی کے نام سے کی گئی جو 20 سال سے جہاز اڑانے کا تجربہ رکھتا ہے۔یہ وڈیو چینی فضائی کمپنی کے پائلٹوں کی 7دن تک جاری رہنے والی ہڑتال کے بعد سامنے آئی ۔ ہڑتالی پائلٹوں نے اوقات کار کی طوالت کے خلاف اور دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کیا تھا۔