Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لگتا ہے فواد چوہدری کابینہ میں نہیں رہیں گے،مشاہد اللہ

  ا سلام آباد...مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ فواد چوہدری کابینہ میں نہیں رہیں گے۔ ٹی وی انٹرویو میںمشاہد اللہ خان نے کہا کہ فواد چوہدری اور نعیم الحق دونوں ہی حکومت کے لئے پریشانی کا باعث ہیں۔ نعیم الحق، عمران خان کے راز دار ہیں۔نعیم الحق کے پاس بہت سے ایسے راز ہیں جو نہیں بتائے جا سکتے جبکہ فواد چوہدری ابھی نئے ہیں۔ عمران خان نعیم الحق کے معاملے پر مجبور ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ نعیم الحق کابینہ میں رہیں گے اور فواد چوہدری چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس حکومت کا لیڈر کہتا ہو کہ اپوزیشن کو تکلیف پہنچائیں گے تو اپوزیشن کو تکلیف پہنچاتے پہنچاتے یہ آگ انکے اپنے گھر پہنچ گئی ۔حکومتی ارکان خود ایک دوسرے کو تکلیف پہنچارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جس حکومت کا کوئی ایجنڈا نہ ہو اور وہ اپوزیشن کو تکلیف پہنچاتے پہنچاتے، اب عوام کو تکلیف پہنچارہی ہے۔

شیئر: