تھریسا مے نے بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ کی تاریخ آگے کردی
لندن ۔۔۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا کہ ملکی پارلیمان میں بریگزٹ معاہدے پر ووٹنگ اب 12 مارچ کو کرائی جائیگی۔ وہ یورپی یونین اور عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم اب بھی برسلز کے ساتھ کچھ معاملات پر بات چیت کر رہی ہے، جس سے ملکی پارلیمان میں ووٹنگ رواں ہفتہ کی بجائے اب 12 مارچ کو کرائی جائے گی۔ یہ تاریخ بریگزٹ کی طے شدہ تاریخ سے محض 17 دن قبل بنتی ہے۔