Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا سے جوہری معاہدے کی جلدی نہیں ، ٹرمپ

واشنگٹن....امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے تجربات نہ کرے،ہم خوش رہیں گے۔پیانگ یانگ کے رہنما کے ساتھ ملاقات کے دوران جوہری معاہدے کرنے کی کوئی جلدی نہیں ۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات ویتنام کے لئے روانہ ہو رہا ہوں۔ ملاقات کا مقصد یہ نہیں کہ شمالی کوریاکے ساتھ جوہری معاہدے کی کوئی جلدی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک شمالی کوریا میزائل تجربہ نہیں کرتا وہ خوش رہیں گے ۔دریں اثنا ءٹوئٹر پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر شمالی کوریا جورہی ہتھیار ترک کردے تو دنیا کی بڑی اقتصادی طاقتوں میں سے ایک بن سکتا ہے۔ شمالی کوریا میں کسی دوسرے ملک سے زیادہ ترقی کرنے کی صلاحیت ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان 27 اور 28 فروری کو ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ملاقات ہو گی۔اس سے قبل دونوں رہنماوں نے گزشتہ سال جون میں سنگاپور میں ملاقات کی تھی جس میںجزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

شیئر: