Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاراباو فٹبال کپ: مانچسٹر سٹی نے پنالٹی شوٹ پر فائنل جیت لیا

لندن:انگلینڈ کے ڈومیسٹک فٹبال ٹورنامنٹ کاراباوکپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو فائنل میں شکست دیدی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ مقررہ وقت میں برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پر مانچسٹر سٹی نے ڈرامائی انداز میں 3کے مقابلے میں 4گول سے فتح حاصل کر لی۔ مانچسٹر سٹی کے لئے فیصلہ کن گول رحیم اسٹرلنگ نے کیا ۔ پنالٹی شوٹ آﺅٹ کے دوران چیلسی کی جانب سے 2 ککس ضائع کی گئیں جبکہ مانچسٹر سٹی کی ایک پنالٹی کک بھی ضائع ہوئی ۔ اس میچ کے دوران ہونے والے ایک اور واقعے نے چیلسی کے منیجر ماریزو ساری کو دہری خفت سے دوچار ہونا پڑا۔چیلسی کی دوسری لیگز میں ناکامیوں نے ماریز و ساری کا عہدہ پہلے ہی داﺅ پر لگا رکھا ہے اور اس واقعے نے ان کیلئے صورتحال مزید خراب کردی ہے۔ اس فتح کے نتیجے میں مانچسٹر سٹی نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ جاری سیزن کی پہلی ٹرافی بھی اپنے نام کر لی ہے جبکہ انگلش پریمیئر لیگ میں بھی وہ اس وقت صف اول کی ٹیم ہے جبکہ چیمپیئنز لیگ میں بھی اس کی پوزیشن اچھی ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: