Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللہ پر توکل

” کاش فرزندان اسلام موت کا وقت یادکرکے سوچیں کہ انہوں نے اپنی دنیاوی زندگی کےلئے جو کچھ کیا ہے کیا یہ زندگی اس کی حقدار تھی“
زبیر پٹیل ۔ جدہ
حرمین شریفین میں خطبہ جمعہ ہم سب کیلئے توجہ طلب ہے۔ مکہ مکرمہ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے یوں تو پورا خطبہ ہی بہترین دیا مگرانکا ایک جملہ بہت تاثیر انگیز اور دل کو چھو جانے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” کاش فرزندان اسلام موت کا وقت یادکرکے سوچیں کہ انہوں نے اپنی دنیاوی زندگی کےلئے جو کچھ کیا ہے کیا یہ زندگی اس کی حقدار تھی۔ حسد ، عداوت اور لوگوں کو نیچا دکھانے ، ایک دوسرے پر سبقت و برتری حاصل کرنے کیلئے وہ جو کچھ کرتا ہے کیادنیاوی زندگی اسکی اہل تھی“۔ اسی طرح مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف کے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی نے جمعہ کا خطبہ توکل علی اللہ کے موضوع پر دیا جو انتہائی سبق آموز ہے۔ انکا ایک جملہ ہم سب کی زندگی بدلنے کیلئے کافی ہے اور وہ یہ ہے کہ ”انسان ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کو مد نظر رکھے۔ اس پر توکل کرے،جو لوگ اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں وہی سربلند ہوتے ہیں“۔ یہ دونوں چیزوں کو اگر ہم اپنی روزانہ کی زندگی میں دیکھیں تو کہیں نہیںنظر آتیں۔آج ہم اللہ کے بجائے بندوں پرتکیہ کئے ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے دنیا میں خوار ہیں۔اسی طرح موت برحق ہے مگر ہم اسے دنیاوی رنگینی میں بھول بیٹھے ہیں جبکہ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ موت ہمارا آخری انجام ہے اور ہمیں اچھے کاموں ،بھلائی اور ایک دوسرے کا اچھا سوچنا چاہئے مگر ہم پھر بھی ایک دوسرے سے بغض اور دوسروں کو نقصان پہنچاکر یا تکلیف دیکر خوشی محسوس کرتے ہیں جو ہم سب کےلئے باعث شرم ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ایک اچھے انسان اور مسلمان بنیں اسی میں ہماری بھلائی اور آئندہ کامستقبل پوشیدہ ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
امام حرم کا خطبہ جمعہ پڑھنے کیلئے لنک کو کلک کریں:۔
http://www.urdunews.com/node/396391
 

شیئر:

متعلقہ خبریں